جنم گھٹی
معنی
١ - طبی نسخے کے مطابق وہ پہلی دوا جو نوزائیدہ بچے کی دی جاتی ہے، گھٹی۔ "جنم گھٹی کا ایک باقاعدہ نسخہ تھا جس کے مطابق بچوں کو پیدائش کے بعد یہ گھٹی ضرور دی جاتی تھی۔" ( ١٩٤٧ء، مفردات، ٣٣ ) ٢ - [ مجازا ] ایسی چیز جسے شروع سے یا عمر بھر کھایا پیا ہوا اور اس کی عادت ہو گئی ہو۔ "شراب بھی پیتے ہو، عرض کی حضور ہماری جنم گھٹی ہے ایک بوتل پلوائیے۔" ( ١٨٩٢ء، طلسم ہو شربا، ٣٦٥:٦ )
اشتقاق
سنسکرت سے ماخوذ اسم 'جنم' کے ساتھ سنسکرت ہی کا دوسرا اسم 'گھٹی' لگانے سے مرکب بنا۔ اردو میں بطور اسم مستعمل ہے ١٨٩٢ء میں "طلسم ہوشربا" میں مستعمل ملتا ہے۔
مثالیں